car device 42

پاکستان کے طلباء نے کاروں کو آنکھوں کی حرکت سے کنٹرول کرنے والی ڈیوائس ڈویلپ کر لی

کراچی کی بحریہ یونیورسٹی کے 5 طلباء نے مل کر ایک ایسی ڈیوائس ڈویلپ کی ہے جو کے کسی بہی شخص کی آنکھوں کی حرکت سے کار کو کنٹرول کر سکتی ہے۔

Karachi Students

طلباء نے یہ ڈیوائس اپنے آخری سال کے پراجیکٹ کے طور پر بنائی ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ڈیوائس بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔ اس ڈیوائس کا آٹومیشن سسٹم آنکھیں جھپکنے کا پتا چلانے کے لیے سنسر کو استعمال کرتا ہے۔ یہ سنسر رئیل ٹائم میں آنکھوں کے جھپکنے کا پتا چلاتا ہے۔ یہ ڈیوائس ہوم آٹو میشن، وہیل چیئر کو حرکت دینے اور کمپیوٹر پر کرسر کنٹرول کرنے کے کام آ سکتی ہے۔

طلباء نے حکومت سے مالی مدد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اپنی ڈیوائس کے ساتھ تھائی لینڈ میں ہونے والے آٹومیشن کے مقابلے میں حصہ لے سکیں۔طلباء کا کہناہے کہ بھارت کئی سالوں سے یہ مقابلہ جیت رہا ہے لیکن وہ اس بار وہ پاکستان کو جتانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں