pakistan-cricket-team-player-aqib-javed 23

عاقب جاوید نے مصباح الحق کیخلاف آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو لایا جارہا ہے اس سے بہتر تھا کہ کوچنگ کے لئے مزید درخواستیں ہی نہ لی جاتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کوچز کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا وہ بالکل درست نہیں تھا، پاکستان میں کرکٹرز ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بنتے ہیں۔واضح رہے پی سی بی نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باﺅلنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔قذافی

اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی

صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کورٹنی واش اور محسن حسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے پینل کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں