shahid-afridi-latest-news-about-kashmir 42

”چلو وزیراعظم کی اپیل کو کامیاب بنائیں“ شاہد آفریدی جمعہ کو 12 بجے کہاں جائیں گے؟ خود ہی بتا کر پاکستانیوں کو بھی بلا لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قوم سے کی گئی اپیل کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”چلو کشمیریوں کیلئے وزیراعظم کی اپیل پر بحیثیت قوم عمل کرتے ہیں۔ میں جمعہ کے روز 12 بجے مزار قائد پہنچوں گا۔ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آپ بھی وہاں پہنچیں اور میرا ساتھ دیں۔ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاﺅں گا جبکہ جلد ہی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ بھی کروں گا۔“

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ خطاب میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کے روز 12 بجے اپنے گھروں، دفاتر وغیرہ سے باہر نکلیں اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ساڑھے بارہ بجے تک سڑکوں پر رہیں تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہو سکے کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں