imam ul haq scandal 59

امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک: پی سی بی کا بیان جاری

پاکستانی ٹیم اوپنر مام الحق سنٹرل کانٹریکٹ کا حصہ،معاملے کی تحقیقات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے: پی سی بی

لاہور(25جولائی2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ کی چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوپنر امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں اس لئے ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ مذکورہ صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں