oppo team india 55

بھارت کی سیمی فائنل میں شکست ، سپانسر کمپنی ے اپنا معاہدہ ختم کر دیا

1079 کروڑ روپے دینے والی کمپنی کا علیحدگی کا اعلان

نئی دلی (15 جولائی 2019ء) : بھارتی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ا س کی اہم سپانسر کمپنی اوپو نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی موبائل کمپنی اوپو نے 2017 میں ٹیم انڈیا کے لئے کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین سپانسر شپ کے بذریعہ بولی حقوق حاصل کیے تھے،انہوں نے 1079 کروڑ بھارتی روپے کے عوض سپانسر شپ معاہدہ کیا تھا۔
بولی میں دوسرے نمبر پر چینی کمپنی ’ ویوو‘ رہی تھی جس نے 786 کروڑ روپے کی بولی دی تھی۔ اوپو کمپنی ٹیم بھارت کو ہر میچ کے عوض 4 کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کرتی ہے جبکہ آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کا میچ ہو تو 1 کروڑ 56 لاکھ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔
اوپو کمپنی نے اپنا معاہدہ بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اوپو کمپنی نے ٹیم انڈیا کی سپانسر شپ کے حقوق دوسری ٹیکنالوجی کمپنی کو فروخت کردیے ہیں جس کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔ اگر یہ ڈیل کامیاب ہوتی ہے تو اس کے بعد ٹیم انڈیا کی جرسی پر اوپو کی جگہ نیا نام سامنے آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں