cwc19 final 48

ورلڈکپ 2019 مین کس ٹیم نے کتنی رقم کمائ

کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ لارڈز میں فائنل کے ساتھ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ بھی اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ فائنل ہار جانے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی بھاری انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔

سیمی فائنل ہارنے والی بھارتی اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو 8،8 لاکھ ڈالرز دیے گئے ہیں اور سب ٹیموں کو لیگ میچ جیتنے پر 40 ہزارڈالرز دیئے گئے ھیں۔ پاکستان کی ٹیم نے پانچ گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اس لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالرز کی رقم ملی ہے۔ پاکستانی ٹیم سمیت 6 ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔ ان ٹیموں کو مزید ایک ایک ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی کا الگ سے شیئر بھی ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں