england won semi final 56

27سال بعد انگلینڈ کی ورلڈکپ فائنل میں انٹری

برمنگھم: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

نگلینڈ نے 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 224 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224رنز کاہدف دیا ۔

1992 کے بعد انگلینڈ نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے، 1992 میں انگلینڈ کو پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 14 جولائی اتوار کو لارڈز میں فائنل میچ کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں