49

ورلڈ کپ ، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو 224 رنز کا ہدف

سٹیو سمتھ کی نصف سنچری،عادل رشید اور ووکس کے تین تین شکار

eng vs aus

برمنگھم( تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224رنز کاہدف دیا ہے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آج کے میچ کی فاتح اتوار کو فائنل میں نیوزی لینڈکے مدمقابل ہوگی۔آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے،انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ءمیں ایک طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں