actor-abid-ali-and-daughter 20

اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک، بیٹیوں کی مداحوں سے دعا کی درخواست

نامور پاکستانی اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ان کی بیٹیوں ایمان اور راہمہ علی نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کی بڑی بیٹی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور گھر والوں کے ہمراہ ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

Pls pray for papa's health

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on

دوسری جانب اداکار عابد علی کی چھوٹی بیٹی راہمہ نے بھی سوشل میڈیا پراپنے والد کی طبعیت سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد گزشتہ دو ماہ سے بہت بیمار ہیں، ڈاکٹرز نے ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن اب تمام ڈاکٹرز نے جواب دے دیاہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ جو کرسکتے تھے کرلیا اب وہ ہمارے والد کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔ لیکن اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں، وہ چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا۔ راہمہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہمارے ساتھ اگر آپ لوگوں کی دعائیں بھی مل جائیں تو شاید اللہ سن لیں کسی کی، مہربانی کرکے ہمارے والد کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عابد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار اداکیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں