priyankachopra-latest-instagram-income 133

انسٹا گرام سے کون کتنا کما رہا ہے ؟

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے تقریباً ایک کروڑ 87 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں

لندن: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلموں اور اشتہاروں سے تو پیسے کما ہی رہی ہیں لیکن اب ان کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔

برطانوی کمپنی ہاپرایچ کیو ڈاٹ کام نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے رواں سال انسٹاگرام کے ذریعے اربوں کی کمائی کی۔ یہ کمپنی ہر سال مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی فہرست جاری کرتی ہے جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے لاکھوں ڈالرز وصول کرتے ہیں۔ ان شخصیات میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں جو فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز تقریباً ایک کروڑ 87 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔

کائلی جینر

showbiz-star-kaylee-jeez

فہرست میں ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔

آریانا گرانڈے

aryana-granday-latest-shot

امریکن گلوکارہ آریانا گرانڈے فہرست میں 9 لاکھ 96 ہزار ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

cristiano-ronaldo-instagram-income

رونالڈو فٹبال کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی تاہم سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 کروڑ سے زاید ہے۔ رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

priyankachopra-latest-instagram-income

بھارت سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پریانکا 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، وہ ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔

ویرات کوہلی

virat-kohli-latest-instagram-income

پریانکا کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام کے ذریعے امیر بننے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کوہلی کا نمبر 23 واں ہے جو ایک پوسٹ کےایک لاکھ 96 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں