33

تیمور علی خان صرف دو سال کی عمر میں ہی کروڑ پتی بن گئے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کو صرف دو برس کی عمر میں بھاری معاوضے پر فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔

taimur ali khan

تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تیمور کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جوڑے کے 2 سالہ بیٹے کو کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں وہ اپنی والدہ کرینہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم ’گڈ نیوز‘ کیلئے ننھے بچے کی تلاش تھی جس پر تیمور علی خان کو ہی فلم میں کاسٹ کیا گیا اور ان کا کردار اکشے اور کرینہ کے بیٹے کا ہے۔رپورٹ کے مطابق تیمور علی خان کا فلم میں کردار 10 منٹ کا ہوگا جس میں سے بیشتر حصہ فلمایا بھی جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیمور علی خان کو بطور چائلڈ اداکار پہلی فلم کیلئے معاوضہ ایک کروڑ بھارتی روپے دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فلم ’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار، کرینہ کپور کے علاوہ دلجیت دوسانج، کیا ایڈوانی جلوہ گر ہوں گی اور یہ فلم رواں سال 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں