46

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ کا اضافہ

حب: موجودہ مون سون بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد پانی کی سطح 307 فٹ ہوگئی اور اس ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔واپڈا حکام نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

جب کہ دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہےکہ دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، نبی شاہ کے قریب منچن بندھ میں دریا کا کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی بند کومحفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں