madiha-naqvi-wedding 30

معروف سیاستدان نے نیوز اینکر مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کر لی ،تصویر وائرل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری نے معروف ترین اینکر پرسن مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کر لی ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے

یہ شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی لیکن تصاویر اب سامنے آئیں ۔ دی نمل اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی شادی کی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس کے علاوہ دونوں کی فیملیز کے قریبی افراد شریک تھے ۔فیصل سبزاری نے مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کی ہے تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مدیحہ نقوی کی بھی یہ دوسری شادی ہے کیونکہ اس سے قبل 2013 میں انہوں نے اچانک سید علی کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہ چل پائی اور آخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایم کیوایم کی ہی ارم عظیم فاروقی بھی گزشتہ سال جون میں اسی شادی کی طرف اشارہ کرچکی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ’ویسے ایک ایم کیوایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی نے بھی خفیہ شادی کی ہے ایک مارننگ شو ہوسٹ سے، کبھی بتایا نہیں لیکن ہرکوئی جانتا ہے ، وہ الیکشن نہیں لڑرہے اس لیے انہوں نے غلط معلومات بھی نہیں دیں، ایسا کیا برائی ہے ، وہ بتاتے کیوں نہیں، کونسی چوری کی ہے ، ڈاکہ ڈالا ہے کہ چھپارہے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں