free-wifi-punjab-lahore 19

لاہوریوں کے لئے خوشخبری! فری وائی فائی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ

فری وائی فائی سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے پنجاب انفار میشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو پنجاب حکومت کی طرف سے ٹاسک دے دیا گیا

لاہور۔ (24 جولائی2019ء) لاہور کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ حکومت پنجاب نے فری وائی فائی منصوبہ پھر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مفت انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے والے مایوس نہ ہوں کیونکہ فری وائی فائی سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے پنجاب کے انفار میشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک سے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ منصوبہ ن لیگ کے دور میں شروع کیا گیا تھا و کمپنیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند پڑے تھے۔
دو سال قبل اس سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا ۔ مفت فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجر خان، مری اور اسلام آباد میں کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پا یا تھا۔اس معاہدے کے تحت لاہور میں 115 مقامات پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت میسر تھی جن میں 12 پارکس ، 17 اہم مارکیٹس،میٹرو اسٹیشنز اور 20 کالج و یونیورسٹیز بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں