honda pakistan close 47

ہونڈا نے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار روک دی

بجٹ میں نئے اور زائد ٹیکسز کے نفاذ کے باعث قیمتیں بڑھنے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا

Honda production
کارساز کمپنی ہونڈا

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں کمی، بجٹ میں نئے اور زائد ٹیکسز کے نفاذ کے باعث قیمتیں بڑھنے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی، جس کے باعث ہونڈا اٹلس کار پاکستان ے 10 دنوں کے لیے اپنا پلانٹ شٹ ڈاؤن کردیا کیونکہ کمپنی کے مطابق اس کے پاس 2 ہزار یونٹس پہلے ہی اسٹاک میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی طرح پاکستان میں ٹویوٹا ماڈلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی میں موجود ذرائع کے مطابق کمپنی نے بھی رواں ماہ ہر ہفتے میں 2 روز یعنی کُل 8 روز کے لیے کار کی پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کار ساز کمپنی سوزوکی کے بارے میں بھی ایک خبر موصول ہوئی تھی جس کے مطابق سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے تک کی واضع کمی کر دی تھی۔ سوزوکی راوی، بولان کارگو اور سوزوکی میگا کیری کی قیمتوں میں تقریباً 25 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے تک کی کمی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ لیکن ہونڈا پاکستان نے اپنی گاڑیوں کی پیداوار روک دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں