akbar express 46

رحیم یار خان: اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زاہد زخمی

رحیم یار خان: ولہار اسٹیشن کے قریب ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے۔

لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس جمعرات کی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ولہار سٹیشن صادق آباد پر ٹریک پر پہلے سے موجود پارسل ایکپریس سے ٹکرا گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں اب تک ضلعی انتظامیہ کے مطابق 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان ریلوے نے جائے حادثہ پر زخمیوں کے لیے پیرا میڈیکل کیمپ قائم کردیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مسافر ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں