38

آصف زرداری کی8 بے نامی جائیدادیں ضبط ،60ملین کے شیئرز بھی منجمد،جائیدادوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔

asif ali zardari

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شیئرزبھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔پلاٹ نمبر 126 ای ون ، پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بے نامی نجی بینک کے 30،30 ملین کے شیئرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کے بے نامی پلاٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کا بے نامی پلاٹ نمبر 18-2 سول لائنز کراچی بھی
ضبط کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں