kohistan-bus-accident-latest-pakitan-news-urdu 55

کوہستان ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق ،2زخمی ہوگئے

کوہستان اپر کوہستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،پولیس اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

جیونیوز کے مطابق چیف وارڈن احسان الحق نے بتایاکہ کندیاں کے علاقے بگڑومیں مسافر بس گہری کھائی میں چلنے والے برساتی نالے میں جاگری جس سے 24افراد جاںب حق اور دوزخمی ہوگئے ۔ احسن الحق کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

ڈی سی کوہستان نے بتایا کہ حادثہ لکڑی کاپل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر گاڑی میں 31افراد شامل تھے ۔ پل ٹوٹنے سے 5افراد باہر گرے اور 26افراد گہری کھائی میں واقع نالے میں گر گئے ۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں