pakistan-army-chief-general-qamar-javed-bajwa 41

’اس چیز نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی آرمی بنادیا‘ آرمی چیف کے اعلان نے بھارت پر سکتہ طاری کردیا

لاہور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈرکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے۔ پاک فوج کے افسران اورجوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔ ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں