asad-umar-protest-against-pti-goverment 55

اسد عمر کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہاشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آئیسکو اور سوئی ناردرن کا ریگولیٹر نہیں ہے، ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کےلئے تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی

اس دوران نور عالم خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا سٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے،اجلاس کے دوران وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ ” وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کالی بھیڑوںکی وجہ سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے“،حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

دوسری جانب کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کے الیکٹرک کی جانب سے دیے گئے جواب پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مفصل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی،کے الیکڑک کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر قانوی ک±نڈا سسٹم اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث شہر میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں