pakistan-airspace-closed-for-india 51

پاکستان کا بھارت کیلئے فضائی حدود اور زمینی راستے کی مکمل بندش پر غور

وزیراعظم بھارت کیلئے فضائی حدود مکمل بند کرنے پرغورکررہے ہیں، زمینی اور فضائی راستوں کی بندش کے لیے عالمی قانونی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حیسن نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود پر پابندی پر غور کیا جا رہا ہے، زمینی اور فضائی راستوں کی بندش کے لیے عالمی قانونی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بھارت کی افغانستان کیلئے تجارت کیلئے پاکستانی زمینی راستے کو بند کرنے کی تجویزہے۔ بھارت کی افغانستان کیلئے تجارت کیلئے پاکستانی زمینی راستے کوبند کرنے کی تجویزہے۔ یہ تجاویزکابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی گئیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور اور فیصلے کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کشمیریوں کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں 23 روز سے لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں