Cross border firing 46

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری

راولپنڈی (27 اگست 2019ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، شہادتیں، ایل او سی کے نکرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکان تباہ، 2 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکرن سیکٹر کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ باری کے باعث نکرن سیکٹر میں واقع کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ جبکہ 2 شہری جن میں ایک 45 سالہ شخص اور 3 سالہ بچی شامل ہیں، جام شہادت نوش کر گئے۔ جبکہ بھارتی فوج کی گولہ باری کے باعث متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں