imad-wasim-marriage-clicks-1 40

کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نکاح کی تقریب فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

اسلام آباد: فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی شدہ کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔

imad-wasim-marriage-clicks

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ نکاح کی اس سادہ تقریب میں عماد وسیم نے سفید کرتا شلوار پر کالی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی جب کہ نکاح کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا تھا۔

عماد وسیم نے 26 اگست کو ہونے والی دعوت ولیمہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان اور دوست احباب کو بھی مدعو کررکھاہے۔

عماد وسیم سے سے پہلے 20 اگست کو فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوا تھا۔ عماد وسیم کی اہلیہ کی فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم وہ ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں