imran-khan-kashmir-issue-india 44

کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے دعوے متوقع تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔

وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں