Former Afghan president supports India 59

سابق افغان صدر نے بھارت کی حمایت کر دی

بھارتی شہری کا مرتبہ مل جانے کے بعد کشمیریوں کی خوشحالی اور ترقی میں اضافہ ہو گا

کابل (09 اگست 2019ء) : سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کرتے ھوئے بیان جاری کر دیا۔

سابق افغان صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کشمیر میں اپنے مفادات کے حصول کو افغانستان کے امن عمل سے جوڑے جانے کی باتیں چل رہی ہیں۔ جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغانی سرزمین کو اپنی سٹریٹجک گہرائی کے نظریئے سے دیکھتا ہے۔
میں پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خطے میں انتہا پسندی کے تشدد کو پالیسی کے ذریعہ استعمال کرنا بند کرے۔ ہمیں حکومت کے نئے اقدامات سے امید ہے۔
حامد کرزئی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہری کا مرتبہ مل جانے کے بعد کشمیریوں کی خوشحالی اور ترقی میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں