world test championship 54

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا اعلان کر دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دو سال پر محیط چیمپئن شپ میں 27 سیریز کھیلی جائیں گی جس میں مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ میچز ہوں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست 2019 سے شروع ہو گا اور اس چیمپئن شپ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں ہو گا۔ چیمپئن شپ کے دوران ہر ٹیم تین ملکی اور تین غیر ملکی سیریز کھیلے گی اور ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔

world test championship series

دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کے 60، 60 پوائنٹس، 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ہر میچ کے 40 پوائنٹس، اسی طرح 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جتینے پر 30 پوائنٹس ملیں گے۔
میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 15، 15 پوائنٹس ملیں گے اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں 10، 10 پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔

جب کہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے جب کہ برابر ہونے کی صورت میں 12 اور ڈرا ہونے پر 8 پوائنٹس ملیں گے۔

world test championship points

جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیف آلار ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سے باہمی سیریز میں مقابلہ بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں