US restores military support for Pakistan 45

امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری سپورٹ بحال کر دی

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے ایف 16 طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔ ایف 16 طیاروں کے لیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
یہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے فیصلے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا، جب کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں