shahid khaqan abbasi 29

ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور میں گرفتار

لاہور: نیب نے مسلم لیگ (نواز) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شریک ھونے کے لئے احسن اقبال کے ساتھ لاہور جارہے تھے، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا جہاں نیب حکام انہیں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔
نیب حکام نے اپنے اعلامیے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔


نیب نے سابق وزیراعظم کو کچھ دیر لاہور کے دفتر میں رکھا جس کے بعد انہیں ٹیم اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی جہاں انہیں کل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں بحیثیت وزیر پیٹرولیم قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا تھا اور 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ وہ اس ٹھیکے میں خود بھی حصہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں