secp-security-and-exchange-commission 39

ایس ای سی پی نے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کے قوانین جاری کردیے

اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کے قوانین جاری کردیے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ای سی پی چھاپہ مارتے وقت مقامی پولیس کو ساتھ رکھے گی اور چھاپے سے قبل مقامی مجسٹریٹ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایس ای سی پی کسی عمارت میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی اور دروازہ توڑ سکتی ہے، چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیار کی جائے گی، یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی دی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرونکس اشیاء کو قبضے میں لینے کا اختیار رکھتی ہیں، چھاپے کے وقت ضبط اشیاء غیر ضروری ہونے کی صورت میں مالکان کو واپس کرنا ہوں گی جب کہ انکوائری افسر کے علاوہ ایس ای سی پی کے مزید 2 افراد گواہی کے لیے موقع پر موجود ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں