imran-khan-naya-pakistan-scheme 59

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ: آسان شرائط پر قرضوں کا آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا

اسلام آباد (15 جولائی 2019ء): اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہےکہ گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ صفر اعشاریہ دو فیصد گھروں کے لیے فنانس ملتا ہے اور صرف وہ لوگ گھرلے سکتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ گھروں کی طلب ہے، تنخواہ دار طبقہ اور گریڈ 19 سے نیچے کے سرکاری ملازمین کے گھر بنانے کے وسائل نہیں۔
مزید کہا کہ آرڈیننس لا رہے ہیں جس سے گھر بنانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ہوسکے گی، اسکیم کامقصد ہےلوگ رجسٹر کریں، بتا سکیں ہر مہینے کہ گھر کی کتنی قسط دے سکیں گے، اس سے پتا چل سکے گا شہریوں کے پاس گھر بنانے کے اپنے کیا وسائل ہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع ہونے پر 40 صنعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہوجائےگا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 10 ہزار گھروں کے لیے قرعہ اندازی کریں گے اور انگوری کے پاس شہریوں کو ڈیڑھ سال میں گھر مل سکے گا، کوئٹہ،گوادر، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہاؤ سنگ اسکیمیں شروع ہوجائیں گی، ڈیٹا اکٹھا کریں گے کہ لوگوں کو کتنے گھروں کی ضرورت ہے، گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں