england world champion 57

ورلڈکپ فائنل؛ انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

لارڈز: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز میچ مقابلے کے بعد ھرا دیا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا تھا اور سپر اوور میں انگلینڈ کے 16 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے سپر اوور میں 15 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان میں بنا سکی۔

فائنل میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر بین اسٹوک نے 2 رنز بنائے تاہم فیلڈر نے تھرو کیا اور گیند باؤنڈری پار کر گئی جس سے انگلینڈ کو 4 اضافی رنز مل گئے ۔
میزبان ٹیم کو آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے لیکن دوسرا رن بناتے ہوئے ووڈ رن آؤٹ ہوگئے اور یوں میچ برابر ہوگیا، کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل ٹائی ہوا ہے۔

انگلید کی ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور بیرسٹو کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 28 کے رنز پر گر گئی، سیمی فائنل میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جیسن روئے ورلڈکپ فائنل میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ 59 رنز کے مجموعے پر جوئے روٹ بھی کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز بنائے۔
71 کے مجموعی اسکور پر بیرسٹو بھی بولڈ ہوگئے، وہ 36 رنز بنا سکے جب کہ کپتان مورگن بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل آج لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
اس ایونٹ کے لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی تھی جب کہ آج کہ میچ کی انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو لیگ میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔

میچ ہائیلائیٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں