s400 missile 48

ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ پہنچ گئ

انقرہ: امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس نے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ کے میورتد ایئر بیس پہنچادی ہے جب کہ معاہدے کے تحت آہستہ آہستہ باقی کھیپ بھی بھیج دی جائے گی، ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ کی آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں