ind vs nz 55

ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کی بھارت کو بدترین شکست

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

india vs new zealand

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں