yasir and iqra 81

اداکار یاسر حسین کی اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش

کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران سب ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے فوری ہاں کردی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ اقراء 2 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں، جس کا یاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہئے‘۔

بعد یاسر حسین زمین پر بیٹھے اور اقراء سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اداکارہ کے جواب کا انتظار کیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہاں کردو، ورنہ بہت بے عزتی ہوجائے گی‘۔

یاسر کے اقرار پر اقراء عزیز نے فوراً ہاتھ آگے بڑھا کر اُن سے انگوٹھی پہن لی۔

یاسر حسین نے تقریب سے قبل اپنی اور اقراء عزیز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خوش قسمت ترین انسان ہوں‘۔

دوسری جانب اقراء نے بھی یاسر کو ٹیگ کرکے کہا کہ ’تم جانتے ہو نا تم میرے ہو‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں