30

پاکستان میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی فیملیز کے قیام پرعائد پابندی اٹھالی گئی

نیویارک: اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکاروں کی فیملیز کے  پاکستان میں قیام کرنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔

UN letter

اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ 14 جون سے پاکستان کے لیے ’نان فیملی اسٹیشن‘ کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔خط کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی فیملی پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کیا جاتا ہے جس کے بعد اہلکاروں کی فیملی اب پاکستان میں قیام کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت عمل ہے جس کے لیے ہم سب نے ساتھ کام کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے جس کی بنیاد جامع سیکیورٹی پر غور و غوض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں