latest-news-about-fat-peoplelatest-news-about-fat-people 18

بعض لوگ جتنا مرضی کھالیں موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر سائنسدانوں نے سوال کا جواب ڈھونڈ لیا

ہم نے اکثر اپنے کسی دوست یا رشتے دار کے بارے میں یہ ضرور کہا ہوگا کہ یہ بندہ جتنا بھی کھالے موٹا نہیں ہوتا، سب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے کہ آخر یہ لوگ اتنا کچھ کھانے کے باوجود موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ اب اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے ڈھونڈلیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق ’ دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن‘ میں شائع کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اس حوالے سے ہونے والی پہلی تحقیق ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ قدرتی طور پردبلے ہوتے ہیں انہیں اپنا وزن بڑھنے سے روکنے کیلئے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ ان کے چربی کے سیلز بہت زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں۔

دبلے لوگوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان لوگوں کے معدے کے چربی والے سیلز کا سائز انتہائی چھوٹا ہوتا ہے لیکن ان میں اوسط وزن کے لوگوں کے سیلز سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے پاس قدرت کا یہ تحفہ ہوتا ہے جو ان کے جینز میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں