dinosaur eggs 23

10 سالہ بچے نے 6 کروڑ سال پرانے ڈائنا سور کے انڈے ڈھونڈ لیے

چائنہ کے صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک 10 سالہ بچے نے کھیلتے کھیلتے ڈائناسور کے ساڑھے 6 کروڑ سال سے زائد پرانے 11 انڈے ڈھونڈ نکالے۔

10 سالہ زیانگ ینگزی نامی بچے نے ڈونگ دریا کے قریب کھیلتے کھیلتے اچانک اخروٹ توڑنے کے لیے کسی چیز کی تلاش کی جس کے نتیجے میں اسے ایک ایسا پتھر نظر آیا جو حیران کن تھا۔

بچے کے مطابق جس اس نے ڈائناسور کے انڈے کو تلاش کیا تو اس وقت اسے لگا کہ شاید یہ کوئی پتھر ہے لیکن سائنس میں دلچسپی ہونے کے باعث اسے انڈے کی کچھ پہچان تھی۔

بعدازاں بچے نے ڈائناسور کا انڈہ اپنی والدہ لی کے حوالے کیا جنہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ڈائناسور کے انڈے کو تحقیقات کے لیے سونپ دیا۔

ہیان ڈائناسور میوزیم ماہرین نے پتھر کی مکمل طور پر تحقیقات کی جس کے بعد تصدیق کی کہ یہ واقعی ڈائناسور کا انڈہ ہی ہے۔

اس ڈونگ دریا کے قریب صرف ایک ڈائناسور کا انڈا نہیں ملا بلکہ اسی جگہ سے مزید 10 انڈے دریافت کیے گئے ہیں۔

ڈائناسور کے تمام انڈے ساڑھے 6 کروڑ سال سے زائد قدیم ہیں جن کا سائز 3.5 انچ ہے۔

ساڑھے 6 کروڑ سال پرانے ڈائناسور کے تمام انڈوں کو میوزیم میں لے جایا گیا ہے جہاں ان پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں