ruby roman grapes 68

24 انگوروں کی قیمت صرف 17 لاکھ پاکستانی روپے

ٹوکیو: جاپان میں ایک خاص نسل کے انگوروں کا خوشہ 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جو کہ پاکستانی 17 لاکھ 40 ہزار روپے کے برابرہے!

ruby roman
جاپان میں روبی ریڈ انگور کا ایک خوشہ ساڑھے سترہ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہوا ہے۔

گہری سرخ رنگت کے یہ انگور ’روبی رومن گریپس‘ کہلاتے ہیں اور انہیں خاص انداز میں کاشت کیا جاتا ہے۔ جنہیں ایک تاجر تاکاشی ہوسوکاوا نے 11 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دے کر خریدا۔ ان انگوروں کے 24 دانے 11 ہزار ڈالر، تقریباً17 لاکھ 40 ہزار روپے کے برابرہے یعنی ایک انگور 458 ڈالر کا ہے جو 70 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ اس جنس کے نایاب انگور 12 سال بعد بازار میں فروخت کےلیے پیش کئے گئے ہیں اور تاکاشی نے اس کی قیمت 12 لاکھ ین لگائی ہے۔
روبی ریڈ انگور سب سے پہلے 2008 میں جاپان میں کاشت کئے گئے تھے اور بہت مقبول ہوئے۔ لیکن ان کی کمیابی کی وجہ سے انہیں انتہائی مہنگے اسٹوروں پر فروخت کیا گیا ۔ اس سال 26000 انگور کے دانے فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے لیکن ان سب کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوگی۔
یہ مہنگا ترین انگور تحفے کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے اور اسے کاروباری مشہوری کےلیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل جاپان میں دل کی شکل والی اسٹرابیریاں اور چوکور تربوز بھی کاشت کیے جاچکے ہیں جن کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرتی نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں